ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلاکاجو فیکٹری میں لگی آگ۔ نقصان کا اندازہ1.5کروڑ روپے 

کارکلاکاجو فیکٹری میں لگی آگ۔ نقصان کا اندازہ1.5کروڑ روپے 

Wed, 26 Aug 2020 11:49:12    S.O. News Service

کارکلا،26؍اگست (ایس او نیوز) منگلا کلّو نامی علاقے میں واقع ’ماروتی انڈسٹریز ٹریڈرس‘ نامی کاجو کی فیکٹری میں آگ لگنے سے وہاں پر موجود کاجو کاذخیرہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس آتشزدگی سے فیکٹری مالک پرکاش پوتھران کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کا اندازہ 1.5 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آدھی رات کو جب فیکٹری میں اچانک آگ لگی تو اس وقت رات کے شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین فیکٹری سے متصل کمرے میں سوئے ہوئے تھے۔جب کاجو جمع کرنے کے سیکشن میں آگ دکھائی دی تو ملازمین نے فیکٹری مالک او رمقامی افراد کو اس کی اطلاع دی۔پھراڈپی اور کارکلا سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور صبح تک آگ بجھانے کاکام چلتا رہا۔آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے مگر شبہ کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی ہوگی۔


Share: